شام: اسد نواز اور روسی طیاروں کی بمباری،20 افراد ہلاک

شام میں  اسد نواز اور روسی طیاروں  نے  ادلب  کے بعض  علاقوں  پر  بمباری میں شدت پیدا کر دی ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں

1216121
شام: اسد نواز اور روسی طیاروں کی بمباری،20 افراد ہلاک

شام میں  اسد نواز اور روسی طیاروں  نے  ادلب  کے بعض  علاقوں  پر  بمباری میں شدت پیدا کر دی ہے ۔

 امدادی کارکنوں کے مطابق ان تازہ حملوں کے نتیجے میں 20 افراد مارے گئے ہیں۔

 شہری دفاعی تنظیم کے مطابق، خان شیخون کے مرکز میں ہوئی بمباری سےدرجنوں  افراد زخمی بھی ہوئے۔

حقوق انسانی کی شامی تنظیم  نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی  اطلاعات ہیں کہ ادلب اور حماء میں شامی فضائیہ نےدرجنوں  حملے کیے ہیں۔

 یاد رہے کہ    مئی سن 2017 کے دوران   ترکی او روس کے درمیان ادلب کو  کشیدگی  سے پاک علاقہ قرار دینے  پر اتفاق ہوا تھا ۔

 


ٹیگز: #شام , #ادلب

متعللقہ خبریں