سعودی عرب 3 دینی شخصیات کو سزائے موت  دینے کی تیاریاں کر رہا ہے

سعودی عرب ماہِ رمضان کے بعد معروف عالمِ اسلام سلمان العود سمیت 3 دینی شخصیات کو سزائے موت  دینے کی تیاریاں کر رہا ہے

1206345
سعودی عرب 3 دینی شخصیات کو سزائے موت  دینے کی تیاریاں کر رہا ہے

سعودی عرب ماہِ رمضان کے بعد معروف عالمِ اسلام سلمان العود سمیت 3 دینی شخصیات کو سزائے موت  دینے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

برطانیہ کی مڈل ایسٹ آئی انٹر نیٹ سائٹ  کی طرف سے دو حکومتی ذرائع  اور علماء میں سے ایک کے عزیز  کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق سعودی عرب میں سال 2017 میں گرفتار کئے جانے والے عالم سلمان العود، خطیب عود الکریم اور دینی ٹلی ویژن پروگرام  کے کمپئیر علی العمر کو ماہِ رمضان کے بعد سزائے موت دے دی جائے گی۔

دو مختلف حکومتی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان پر مقدمہ  ریاض میں ایک خصوصی تعزیراتی عدالت میں چلایا جا رہا ہے اور غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی گئی پیشی کی سماعت  میں فیصلہ سنائے جانے کے بعد جلد ہی سزائے موت دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سنّی عالم سلمان العود   دنیا بھر میں معتدل اسلام  کے طرز فکر کے ساتھ پہچانے جاتے ہیں اور ٹویٹر پیج سے     ان کےتقریباً 13.4 ملین فالوئرز ہیں۔

عود کو 2017 میں گرفتار کیا گیا اور تقریباً ایک سال کے بعد "دہشت گرد تنظیم کی قیادت، ریاض کے قطر  کے خلاف لگائے گئے محاصرے کی مخالفت ، اخوان المسلمین  تنظیم  کے ساتھ تعاون،  حکومت کی کامیابیوں کے خلاف کنایہ کرنے، قطر کے شاہی خاندان کے ساتھ تعلق رکھنے، قومی سلامتی کے لئے خطرہ تشکیل دینے اور تشدد  میں ملوث ہونے جیسے 37 مختلف  الزامات کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں