یمن، جھڑپوں میں 20 حوثی عسکریت پسند مارے گئے

عوامی مزاحمت قوتوں  کا تعاون حاصل ہونے والے  حکومتی دستوں کی دالی کی جانب پیش قدمی جاری

1203516
یمن، جھڑپوں میں 20 حوثی عسکریت پسند مارے گئے

جنوبی یمن کے صوبے الدالی کی تحصیل کوتوبا میں جھڑپوں میں فوجی ونگ کے کمانڈر سمیت 80 حوثی ہلاک ہو گئے۔

یمنی فوج   کی "ستمبر نیٹ " ویب سائٹ کی خبر کے مطابق عوامی مزاحمت قوتوں  کا تعاون حاصل ہونے والے  حکومتی دستوں کی دالی کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

حوثیوں کے قبضے سے  بازیاب کی جانے والی کتُوبا  تحصیل میں جھڑپ چھڑنے سے محمد الا سنہانی نامی فیلڈکمانڈر سمیت 80 حوثی عسکریت پسند مارے گئے جبکہ بیسیوں زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب واضح کیا گیا ہے کہ حکومتی   فوجیوں  نے  حوثیوں کی بھاری تعداد میں فوجی گاڑیوں ، اسلحہ اور ساز وسامان  کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔  



متعللقہ خبریں