ایران روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کرے گا: خانزادی

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حسین خانزادی  نے کہا ہے کہ  روس کے ساتھ  خلیج اومان میں  مشترکہ فوجی مشقیں کی جائیں گی

1192439
ایران روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کرے گا: خانزادی

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حسین خانزادی  نے کہا ہے کہ  روس کے ساتھ  خلیج اومان میں  مشترکہ فوجی مشقیں کی جائیں گی ۔

 خانزادی نے  تہران میں منعقدہ   اخباری  کانفرنس کے دوران  اس بات کا اظہار کیا اور بتایا کہ   ان مشقوں کا مقصد  دو طرفہ  تکنیکی ،تربیتی اور  انتظامی شعبوں  کے    تجربات  سے مستفید ہونا ہے  جبکہ  اس سلسلے میں   ایک روسی بحری بیڑہ سال رواں کے   دوران   جنوبی ایران پہنچے گا۔

 ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ   تمام بین الاقوامی سمندروں پر پوری دنیا کا حق ہے جنہیں تمام ممالک پر امن مقاصد کےلیے استعمال  بھی کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں