امریکہ جتنا چاہے دباو ڈالے تیل کی برآمدات جاری رہیں گی: روحانی

ایرانی صدر کے مطابق، ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر کی سطح پر لانا امریکہ کا ایک غلط فیصلہ ہے اور ایران اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دے گا

1192452
امریکہ جتنا چاہے دباو ڈالے تیل کی برآمدات جاری رہیں گی: روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ایران تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔

 یہ بات انہوں نے ٹیلی وژن پر براہ راست نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہی۔

روحانی کے مطابق، ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر کی سطح پر لانا امریکہ کا ایک غلط فیصلہ ہے اور ایران اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دے گا۔

اپنے اس خطاب میں ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ آئندہ مہینوں میں دیکھ لے گا کہ ایران اپنی تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔

 یہ امر اہم ہے کہ امریکہ  کی جانب سے آٹھ ممالک کو ایرانی خام تیل خریدنے کی مہلت دو مئی کو ختم ہو جائے گی ۔



متعللقہ خبریں