امریکہ ہم سے گھٹنے ٹیکوانا چاہتا ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران اپنی ضرورت کے مطابق پیٹرول برآمد کرنا جاری رکھے گا، ایران کی پیٹرول برآمدات کو ختم کرنے کے لئے جاری امریکی کوششیں ناکام رہیں گی: آیت اللہ علی خامنہ ای

1189082
امریکہ ہم سے گھٹنے ٹیکوانا چاہتا ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران اپنی ضرورت کے مطابق پیٹرول برآمد کرنا جاری رکھے گا، ایران کی پیٹرول برآمدات کو ختم کرنے کے لئے جاری امریکی کوششیں ناکام رہیں گی۔

خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں اپنی رہائش گاہ پر مزدوروں کے ایک بڑے گروپ کے ساتھ ملاقات کی اور گروپ سے خطاب میں امریکہ کی طرف سے استثنائی حقوق  کے خاتمے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کی یہ کوششیں بے ثمر رہیں گی ۔ ایران اپنی ضرورت کے مطابق پیٹرول کی برآمد جاری رکھے گا۔ یہی نہیں بلکہ امریکہ کے اختیار کردہ  بیسیوں مخاصمانہ ہتھکنڈوں کا بھی جواب دیا جائے گا۔

خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ ایران سے گھٹنے ٹیکوانا چاہتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہماری پیٹرول کی برآمد رُک جائے گی لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ ہماری مضبوط ملت اور مستعد انتظامیہ اپنی محنت سے ان رکاوٹوں کو عبور کر لے گی۔ ہم اس نوعیت کی پیٹرول فروختوں پر جتنا کم انحصار کریں گے ہمارے لئے اتنا ہی اچھا ہو گا۔

واضح رہے کہ سوموار کے دن وائٹ ہاوس  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اس سے قبل ایران پر عائد پابندیوں سے معاف رکھے گئے ترکی سمیت 8 ممالک  کے اس استثنائی حق  کی مہلت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔  



متعللقہ خبریں