"پاسداران انقلاب" کو دہشتگرد قرار دینے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی:ایران کی دھمکی

ایران کے اراکین پارلیمان  نے امریکہ  کو خبردار کردیا ہے کہ اگر اس نے" پاسداران انقلاب" کو دہشت گرد قرار دیا تو وہ بھرپور جواب دیں گے

1178862
"پاسداران انقلاب" کو دہشتگرد قرار دینے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی:ایران کی دھمکی

ایران کے اراکین پارلیمان  نے امریکہ  کو خبردار کردیا ہے کہ اگر اس نے" پاسداران انقلاب" کو دہشت گرد قرار دیا تو وہ بھرپور جواب دیں گے۔

خبر  کے مطابق ،ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے  بھی اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام اپنے مفاد سے بڑھ کر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مفاد کی خاطر پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے کر امریکہ کو ایک نئی دلدل میں پھنسانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو ہمیشہ  کی طرح " پاسداران انقلاب" کو بیرونی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالنے کی سوچ میں لگے رہتے ہیں اور وہ خطے میں امریکی فوج  کو درپیش اس کے خطرناک انجام سے بھی آگاہ ہیں ۔

جواد ظریف نے مزید  کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ امریکہ کو کسی نئے المیے سے دوچار  کرنے سے قبل حقائق  کو سمجھ لیں۔

خیال رہے کہ امریکی عہدیداروں نے کہا تھا کہ ٹرمپ  انتظامیہ طویل عرصے سے زیر غور فیصلے کا اعلان متوقع طور پر آج  کردے گی اور متعلقہ دفاعی عہدیدار اس کے اثرات سے آگاہ ہیں۔

 



متعللقہ خبریں