نیتان یاہو کی زیر قیادت حلقے امریکہ کو ایک نئی دلدل کی طرف گھسیٹ رہے ہیں : جواد ظریف

ایران کی انقلابی فورسز کو دہشت گرد اعلان کرنے کے لئے جی جان سے کوششیں کرنے والوں کو ابھی احساس نہیں ہے کہ یہ معاملہ علاقے میں موجود امریکی فوج کے لئے کیسے نتائج پیدا کرے گا: جواد ظریف

1178916
نیتان یاہو کی زیر قیادت حلقے امریکہ کو ایک نئی دلدل کی طرف گھسیٹ رہے ہیں : جواد ظریف

ایران  کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ میں، ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی فورسز کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے خواہش مند امریکہ کو ایک نئی دلدل کی طرف گھسیٹنا چاہتے ہیں۔

امریکی انتظامیہ کے، ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی فورسز کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کی، تیاریوں میں ہونے سے متعلق دعووں کے جواب میں ظریف نے سوشل میڈیا پیج سے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کو تمام معاملات میں سرفہرست رکھنے والوں اور ایک طویل عرصے سے ایران کی انقلابی فورسز کو دہشت گرد اعلان کرنے کے لئے جی جان سے کوششیں کرنے والوں کو ابھی احساس  نہیں ہے کہ یہ معاملہ علاقے میں موجود امریکی فوج کے لئے کیسے نتائج پیدا کرے گا۔

ظریف نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد اعلان کرنے کے لئے کوششیں کرنے والے نیتان یاہو کی قیادت میں امریکہ کو ایک نئی دلدل کی طرف گھسیٹنا چاہتے ہیں۔ اگر ٹرمپ امریکہ کو کسی نئی تباہی  کے مقابل نہیں لانا چاہتے تو ان سب پہلووں کا جاننا ان کے لئے مفید ہو گا۔

واضح رہے کی روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل کے نام کو پوشیدہ رکھ کر ایک امریکی شخصیت کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ واشنگٹن انتظامیہ ایران کی مسلح فورسز سے منسلک پاسدارانِ انقلاب اسلامی فورسز کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر سکتی ہے۔

اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو یہ امریکہ کی طرف سے کسی ملک کی فوج کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کا پہلا واقعہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں