امریکہ کو قبول کرنا چاہیے کہ وہ اقتصادی دہشت گردی  کا ارتکاب کر رہا ہے: ظریف

امریکہ کی طرف سے جاری کردہ خبر کہ ریڈ کراس تنظیم، ایران ہلال احمر کو کرنسی کی منتقلی کے ذریعے، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تیار ہے، جھوٹ کا پلندہ  ہے: وزیر خارجہ جواد ظریف

1176104
امریکہ کو قبول کرنا چاہیے کہ وہ اقتصادی دہشت گردی  کا ارتکاب کر رہا ہے: ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جوادظریف نے، ایران ہلال احمر کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد سے متعلق، امریکی حکام کے دعووں کی تردید کی ہے۔

ظریف نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں ، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تیار ہونے کا اعلان کرنے پر امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے  ایران بیرونی ممالک سے مدد حاصل نہیں کر پا رہا۔ امریکہ کی طرف سے جاری کردہ خبر کہ ریڈ کراس تنظیم، ایران ہلال احمر کو کرنسی کی منتقلی کے ذریعے، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تیار ہے، جھوٹ کا پلندہ  ہے۔

ظریف نے کہا ہے کہ اصل خبر یہ ہے کہ امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران ہلال احمر کسی قسم کی مدد حاصل نہیں کر پا رہی۔ امریکہ کو قبول کرنا چاہیے کہ وہ اقتصادی دہشت گردی  کا ارتکاب کر رہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں ضروری  مقدار میں امدادی سامان نہیں پہنچایا جا پا رہا۔

اس  کے جواب میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کل جاری کردہ تحریری بیان میں امریکہ کے،  ایران ہلال احمر کے لئے،  امداد  میں رکاوٹ بننے  سے متعلق دعوے کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ ایران بھر میں تقریباً دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں