امریکی پابندیاں اقتصادی دہشت گردی ہیں: ظریف

امریکہ کی طرف سے عائد پابندیاں اقتصادی جنگ ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اقتصادی دہشت گردی بھی ہے: جواد ظریف

1175242
امریکی پابندیاں اقتصادی دہشت گردی ہیں: ظریف

ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں ضروری مقدار میں امدادی سامان پہنچانے میں دقت کا سامنا ہو رہا ہے۔

ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں ہلال احمر کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہونے کا ذکر  کیا ہے اور ایران پر پابندیوں کی وجہ سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  پر سخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پابندیوں پر مبنی سیاست اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2231 نمبر کے فیصلے  اور بین الاقوامی دیوان عدالت  کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ کی طرف سے عائد پابندیاں ہلال احمر کے سیلاب  زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کے راستے میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ ایران کے ہاتھ ہنگامی امدادی ہیلی کاپٹروں کی فروخت پر پابندی اس کی ایک مثال ہے۔

ظریف نے کہا ہے کہ یہ صرف اقتصادی جنگ ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اقتصادی دہشت گردی بھی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی آفت کا سامنا ہے ۔ سیلاب کی وجہ سے 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

صوبہ گلستان میں سیلاب کی آفت  کے دوران تعطیل پر جانے کی وجہ سے گورنر مناف ہاشمی  کو ان کے عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں