ایران۔ افغان سرحد پر ایک ٹن منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا

ایران کے جنوب مشرق میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں تقریباً ایک ٹن منشیات  کو تحویل میں لے لیا گیا

1173908
ایران۔ افغان سرحد پر ایک ٹن منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا

ایران کے جنوب مشرق میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں تقریباً ایک ٹن منشیات  کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق افغانستان کے ساتھ  سرحدی صوبے  میں واقع رضوی خراسان کے سرحدی کمانڈر ماشاء اللہ جان ناصر نے کہا ہے کہ خراسان  پولیس فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن  میں 98 کلو گرام منشیات کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

ناصر نے کہا ہے کہ آپریشن میں 943 کلو گرام افیون، 46 کلو گرام خشخاش اور مختلف اقسام کی منشیات کے ساتھ ساتھ اسمگلروں کے اسلحے کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ منشیات کو منتقلی کے دوران  تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ اسمگلر سرحد سے افغانستان کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں