جرمن آبدوزوں کا معاملہ،نیتین یاہو کو سخت تنقید کا سامنا

اسرائیلی وزیراعظم نے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے" چینل 12" کو غیر روایتی انداز میں دیے گئے انٹرویو میں مخالفین پر الزام عائد کیا کہ وہ مصر کو آبدوزوں کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر  پیش کررہے ہیں

1169861
جرمن آبدوزوں کا معاملہ،نیتین یاہو کو سخت تنقید کا سامنا

جرمنی کی جانب سے مصر کو آبدوزوں کی فروخت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور ان کے سیاسی حریفوں کےدرمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے" چینل 12" کو غیر روایتی انداز میں دیے گئے انٹرویو میں مخالفین پر الزام عائد کیا کہ وہ مصر کو آبدوزوں کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر  پیش کررہے ہیں۔

نیتن یاہو نے یہ انٹرویو امریکہ  روانگی، صدر ٹرمپ سے ملاقات اور امریکہ  میں یہودیوں کی نمائندہ تنظیم'ایپک' کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے قبل دیا ۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم پر بدعنوانی کے کئی مقدمے  دائر ہیں جبکہ جرمنی سے مہنگی آبدوزوں کی خریداری اور جرمن حکومت کو وہی آبدوزیں مصر کو بھی فروخت کرنے کی اجازت دینے پر نیتن یاہو کو تنقید کا سامنا ہے۔

 نیتن یاہو پرالزام ہے کہ انہوں‌ نے جرمنی سے'تھائسنکروپ' کی تیار کردہ آبدوزیں اور دیگر جنگی آلات کی خریداری کے لیے قومی خزانے سے 2 ارب ڈالر کی رقم وصول کی۔

تاہم، نیتن یاہو نے  آبدوزوں کی خریداری کے سودے میں کسی قسم کی مالی بدعنوانی یا اس سے مالی فائدہ اٹھانے کی سختی سے تردید کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں