عراق: دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 100 ہو گئی

عراق  سے گزرنے والے دریائے دجلہ میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں

1168594
عراق: دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 100 ہو گئی

عراق  سے گزرنے والے دریائے دجلہ میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

خبر  کے مطابق ، موصل شہر  کے قریب دریائے دجلہ میں مسافر کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث کشتی ڈوبنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

عراق کے محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ  کشتی میں 200 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جن میں اکثریت نہ تیرنے کے باعث اپنی جان نہ بچاسکے تاہم، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی  آپریشن جاری ہے جبکہ اب تک 55 افراد کو  بچالیا  گیا ہے جن میں 19 بچے بھی شامل ہیں۔

کشتی میں سوار یہ  افراد جشن بہاراں کے سلسلے میں "نوروز" کا تہوار منانے کے لیے دریائے دجلہ کے کنارے ام رباعین جزیرے کا رخ کررہے تھے جہاں ہر سال بڑٰی تعداد میں سیاح جشن منانے آتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں