ایران: گیس پائپ لائن میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک

ایران میں قدرتی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک، 6 زخمی ہو گئے

1163498
ایران: گیس پائپ لائن میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک

ایران میں قدرتی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حادثہ ایران کے جنوب مغربی شہر آہواز میں پیش آیا۔

دھماکہ صبح کی وقت ہوا اور اس کی شدت سے جائے وقوعہ سے 200 میٹر دور سے گزرتی بس ، گاڑی اور ایک ٹرک شعلوں کی لپیٹ میں آ گئے۔

حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

آہواز فائر بریگیڈ کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں