ایران میں 19 ملین افراد غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں: عباس آخوندی

شہروں میں آباد 19 ملین افراد مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور یہ تعداد ملک کی کُل آبادی کا ایک چوتھائی ہے: عباس آخوندی

1158065
ایران میں 19 ملین افراد غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں: عباس آخوندی

ایران کی تہران یونیورسٹی سائنسی کمیٹی کے رکن اور سابق وزیر مواصلات و شہری منصوبہ بندی عباس آخوندی نے کہا ہے کہ شہروں  میں آباد 19 ملین افراد غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

دارالحکومت تہران  میں "شہری منصوبہ بندی  و شہری انتظام" کے نام سے منعقدہ   کانفرنس سے خطاب میں آخوندی نے کہا ہے کہ شہروں میں آباد 19 ملین افراد مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور یہ تعداد ملک کی کُل آبادی کا ایک چوتھائی ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق آخوندی نے کہا ہے کہ شہروں کو سوشیولوجک حوالے سے دیکھنا ضروری ہے۔ شہری منصوبہ بندی شہروں کی اقتصادی و سماجی  ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر حسن روحانی کی حکومت 10 سال میں شہری منصوبہ بندی کے دائرہ کار میں ملک بھر میں 2 ہزار 700 محلّوں  کی تجدید کا ہدف رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں