اسرائیلی فوج کے جارحانہ عزائم خطے میں مذہبی جنگ چھیڑ سکتے ہیں:فلسطینی انتظامیہ

فلسطین کے صدارتی ذرائع   کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اگر فلسطین عوام پر حملے اور مقدس مقامات  کی بے حرمتی جاری رکھی  تو یہ خطے میں مذہبی جنگ   کا خطرہ پیدا کر د یں گے

1148969
اسرائیلی فوج کے جارحانہ عزائم خطے میں مذہبی جنگ چھیڑ سکتے ہیں:فلسطینی انتظامیہ

فلسطین کے صدارتی ذرائع   کا کہنا ہے کہ   اسرائیل نے اگر فلسطین عوام   پر حملے اور مقدس مقامات  کی بے حرمتی جاری رکھی  تو یہ خطے میں مذہبی جنگ   کا خطرہ پیدا کر د یں گے۔

 صدارتی دفتر  نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور مسلمانوں اور مسیحیوں کے  مشترکہ مقدس مقامات  کی بے حرمتی  ، فلسطینیوں کی خون ریزی  اور  دیگر نسل پرستانہ فیصلے  قبول نہ کرنا  طرفین کے درمیان   موجود عالمی معاہدوں  اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے   مسجد اقصی کی بے حرمتی   خطے میں مذہبی جنگ  کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔

یاد رہے کہ  اسرائیلی پولیس نے گزشتہ اتوار کے روز  مسجد اقصی کے مشرقی حصے  میں   واقع باب رحمت  پر  قفل ڈال دیئے تھے  جس پر فلسطینیوں نے  کے ایک گروپ نے   یہ تالے توڑ دیئے تھے  جس پر اسرائیلی پولیس نے   قبلہ اول کو  کچھ دیر کےلیے بند کر دیا تھا ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں