اسرائیلی فورسز نے 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت مارے گئے چھاپوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے: اسرائیلی فوج

1148202
اسرائیلی فورسز نے 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت مارے گئے چھاپوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ حراست میں لئے جانے والے فلسطینیوں کو تفتیش کے لئے حراستی مراکز  بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس  میں ایک تواتر سے چھاپے مار کر مختلف بہانوں کے ساتھ فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں