امریکہ، لیبیا میں پیٹرول کے کنووں کو بند کرنا باعثِ تشویش ہے

لیبیا پٹرولیم  اداروں کے ملازمین کے  جانی تحفظ کو یقینی بنایا جائے

1145934
امریکہ، لیبیا میں پیٹرول کے کنووں کو بند کرنا باعثِ تشویش ہے

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی  لیبیا میں درپیش کشیدگی  کے باعث علاقے کے پٹرول کنووں کو بند کرتے ہوئے عوام کو حیاتی اہمیت کے حامل اقتصادی ذرائعوں  سے محروم کیا جانا باعث تشویش ہے۔

 امریکی دفتر خارجہ کے نائب ترجمان  رابرٹ پالاڈینو جنوبی لیبیا میں  رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے ایک تحریری اعلان جاری کیا ہے۔

 اپنے اعلان  میں علاقے کے پٹرول کو  نکالنے کے  کام کو لیبیائی عوام کے مفاد کی خاطر بحال کرنے کی ضرورت پر زور دینے والے پالا ڈینو نے  اپیل کی ہے کہ لیبیا پٹرولیم  اداروں کے ملازمین کے  جانی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

لیبیا کے پٹرول  اوراس سے حاصل کردہ آمدنی پر عوام کا حق ہونے پر زور دیتے ہوئے پالاڈینو نے مزید کہا کہ" امریکہ کوحیاتی اہمیت کے حامل اقتصادی ذرائعوں  سے عوام کو محروم کیے جانے پر تشویش ہے۔  کا کہنا ہے کہ لیبیا پٹرولیم اداروں کے ملازمین کو مشکلا ت کھڑی کیے بغیر اپنا کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

پالاڈینو کا کہنا ہے کہ جنوبی لیبیا میں داعش اور القاعدہ  کے خلاف کاروائیاں باعث مسرت ہیں اورقومی  معاہدہ حکومت کے مطالبے دہشت گرد گروپوں کے خلاف امریکہ کے دباؤ کا عمل جاری رہے گا۔
 

 

 

 



متعللقہ خبریں