ایران نے "دزفول" نامی میزائل بنا لیا،مسافت 1000 کلومیٹر ہے

پاسبان انقلاب ایران نے  "دزفول" نامی  خشکی سے خشکی تک مار کرنے والا ایک ایسا  میزائل تیار کیا ہے جس کی مسافت 1 ہزار کلومیٹر ہے

1141103
ایران نے "دزفول" نامی میزائل بنا لیا،مسافت 1000 کلومیٹر ہے

پاسبان انقلاب ایران نے  "دزفول" نامی  خشکی سے خشکی تک مار کرنے والا ایک ایسا  میزائل تیار کیا ہے جس کی مسافت 1 ہزار کلومیٹر ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ  میزائل ایران کے ایک خفیہ اور زیر زمین   کارخانے میں  تیار  کیا گیا ہے جس کی تقریب رونمائی سے خطاب  کے دوران   فوج کے کمانڈر  محمد  علی جعفری  نے کہا کہ   زیر زمین کارخانے  کی سرگرمیوں کا جاری رہنا مغرب کے منہ پر طمانچہ ہے  جو کہ اس خام خیالی میں ہیں کہ وہ ایران  کو اپنے مقاصد پورا کرنے سے روک سکیں گے۔

 جعفری نے کہا کہ ہماری دفاعی استعداد کسی مذاکرات کی محتاج نہیں ،ہمیں یورپ   کی پابندیوں کی پروا بھی نہیں ہے   کیونکہ ہماری دفاعی صلاحیتیں ہمارا  افتخار ہیں  جنہیں  جاری رکھا جائے گا۔

 دزفول میزائل  کا فاصلہ 700کلومیٹر  مسافت کے حامل  ذولفقار  نامی میزائل سے 300 کلومیٹر زیادہ ہے   جو کہ  اس سے دو گنا زیادہ تباہ کن بھی ہے۔



متعللقہ خبریں