یمن میں سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کی ٹریننگ امریکہ کر رہا ہے
ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کے ہلاک اور لاکھوں کے فاقہ کشی کا شکار ہونے والے یمن کی خانہ جنگی میں امریکی کردار کی گہرائی کا انکشاف
![یمن میں سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کی ٹریننگ امریکہ کر رہا ہے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/5b43/8cd9/65ce/5c417b5f1c365.jpg?time=1718856847)
اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی وزارت ِ دفاع نے یمن کی خانہ جنگی میں سعودی عرب کی قیادت کے اتحاد کو فضائی حملوں کی تربیت دی گئی ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کے ہلاک اور لاکھوں کے فاقہ کشی کا شکار ہونے والے یمن کی خانہ جنگی میں امریکی کردار کی گہرائی کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔
امریکی یاہو نیوز پلیٹ فارم نے "معلومات کے حصول کا حق" کے دائرہ کار میں رسائی کردہ دستاویز میں امریکی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر نے متحدہ عرب امارات میں آف سینٹ سے منسلک فضائی جنگی مرکز کو "فضائی قوتوں کے حُسنِ کارکردگی ایوارڈ" کے لیے نامزد کیا ہے۔
اس چیز کے جواز کے طور پر یمن کی جنگ میں حصہ لینے والے پائلٹوں کی تربیت کو پیش کیا جانا باعثِ توجہ ہے۔
ان دستاویز کے مطابق "مذکورہ ہیڈ کوارٹر نے ایف۔16 پائلٹوں کے تربیتی پروگرام کی ترویج کی ہے۔ جس میں 4 ماہر ٹرینر اور 29 پائلٹوں کو جنگی حربوں کے اسرار رِ موز سے آگاہی کرائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اس جانب بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ یکم جنوری 2016 تا 31 دسمبر 2017 کے درمیانی عرصے میں متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک کو 50 سے زائد فضائی و میزائل جنگ کی ٹریننگ دی گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
![اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/840d/88d9/f6f3/6672cab03b70d.jpg?time=1718856848)
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ
فضائی حملے میں سُر شہر کے بہت قریب واقع فاصلے پر ایک جگہ کو نشانہ بنایا گیا
![حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/a5ff/6982/cc58/66641a274089c.jpg?time=1718856848)
حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ
گزشتہ روز لبنان کے برگالی قصبے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں یہ حملہ کیا گیا