پومیپو سعودی عرب میں ،شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض میں قیام کے دوران آج انہوں نے  شاہ سلمان اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام سے ملاقاتوں میں خطے کی سلامتی و استحکام کے معاملات پر قصر یمامہ  میں  گفتگو کی جس میں جمال خاشقجی قتل کیس کا معاملہ قابل ترجیح  رہا

1125160
پومیپو سعودی عرب میں ،شاہ سلمان سے ملاقات

امریکی  وزیر خارجہ مائیک پومپیو خلیجی ریاست قطر سے گزشتہ شام سعودی عرب پہنچ گئے۔

دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران پومپیو نے کہا کہ خلیج میں قطر اور سعودی عرب کا تنازعہ بہت طوالت اختیار کر گیا ہے اور ایران کے خلاف علاقائی اتحاد کے لیے اس کا خاتمہ از حد ضروری ہے۔

 سعودی دارالحکومت میں قیام کے دوران آج انہوں نے  شاہ سلمان اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام سے ملاقاتوں میں خطے کی سلامتی و استحکام کے معاملات پر قصر یمامہ  میں  گفتگو کی جس میں جمال خاشقجی قتل کیس کا معاملہ قابل ترجیح  رہا ۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز  امریکی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات میں ایران کے ساتھ کشیدگی کے علاوہ شام، افغانستان، یمن اور لیبیا کے معاملات پر بھی گفتگو کی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں