ایران اپنی کرنسی سے 4 صفر گرانے جا رہا ہے
موجودہ دس ہزار ریال ایک تومن کے برابر ہو جائینگےاور ایک تومن نئے جاری کیے جانے والے ایک سو ریال کے بینک نوٹ کے برابر ہو گا
1120324
ایرانی سنٹرل بینک کے گورنر عبدل الناصر ہمتی نے ایرانی ریال سے چار صفر گرانے کے لیے تیار کردہ بل حکومت کو پیش کیا ہے۔
ہمتی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اس بل کی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی میں منظوری کے بعد کرنسی سے چار صفر ہٹا دیے جائینگے ، اس طرح موجودہ دس ہزار ریال ایک تومن کے برابر ہو جائینگےاور ایک تومن نئے جاری کیے جانے والے ایک سو ریال کے بینک نوٹ کے برابر ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری کے فوراً بعد نئے بینک نوٹ چھاپنے کا کام شروع ہو جائیگا۔
متعللقہ خبریں
شمالی عراق، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ترک فوجی شہید
ڈائریکٹر کمیونیکیشنز فخرالدین آلتون نے شہید فوجی کے لیے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا