سعودی عرب میں جرم ثابت نہ ہونے تک ملزمین کو اب حراست میں نہیں رکھا جائیگا

یہ فیصلہ سعودی عرب میں انصاف کے قیام کے سلسلے میں ایک تاریخی  موڑ کا حامل ہے  جو کہ عدالتی نظام میں توازن  قائم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

1119130
سعودی عرب میں جرم ثابت نہ ہونے تک ملزمین کو اب حراست میں نہیں رکھا جائیگا

 

سعودی عرب میں  اعلی عدالتی کونسل نے کمزور دلائل پر مبنی فیصلوں کا سد باب کرنے کی خاطر جرم ثابت نہ ہونے تک مشکوک افراد کو کسی قسم کی سزا نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے  کی خبر کے مطابق وزیر انصاف و ا علی عدالتی کونسل  کے  چیئر مینو لید بن محمد الا ثمانی نے  مقدمات کی پیروی کے دوران ذی  عقل  عدالتی اصولوں کو فروغ دینے  کے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔

اس فیصلے کے مطابق مقدمات میں شبہے کی صورت میں  کوئی سزا نہیں دی جائیگی ، ملزم کو یا تو مجرم قرار دیا جائیگا یا پھر بری کر دیا جائیگا۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ اس ملک میں انصاف کے قیام کے سلسلے میں ایک تاریخی  موڑ کا حامل ہے  جو کہ عدالتی نظام میں توازن  قائم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

اعلی عدالتی کونسل کا یہ فیصلہ مقتول صحافی جمال خاشقجی کے مقدمے کی پہلی  کاروائی  کے  دن منظر عام پر آنا باعث ِ توجہ ہے۔



متعللقہ خبریں