عراق، پولیس نے چھاپے مارتے ہوئے داعش کے 8 کارندوں کو پکڑ لیا

شہری مرکز میں الاقدیسیہ  محلے میں چھاپے کے دوران دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے

1113728
عراق، پولیس نے چھاپے مارتے ہوئے داعش کے 8 کارندوں کو پکڑ لیا

عراقی شہر کرکوک کے مرکز میں پولیس   کی جانب سے دو مختلف پتوں پر  بیک وقت چھاپے کے دوران داعش کے 8 کارندے  پکڑے گئے ہیں۔

کرکوک محکمہ پولیس کے پریس ذمہ دار آفراس یاو کامل کا کہنا ہے کہ "کرکوک کے دو محلوں میں پولیس نے چھاپے مارتے ہوئے داعش کے 8 عسکریت پسندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ "

شہری مرکز میں الاقدیسیہ  محلے میں چھاپے کے دوران دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس سے قبل شہر کی ایک دوسری تحصیل ہاویجہ سے منسلک  دیہاتوں میں دہشت گرد کاروائیاں کرنے کی اطلاع پانے پر گرفتار  کیے جانے والے  دہشت گرد کسی کاروائی کی تیار میں  تھے۔

خیال رہے کہ کل اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ داعش کے کارندوں نے 19 شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔

جس کے بعد عراقی فیڈرل پولیس  نے اپنی کاروائیاں تیز کر دی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں