ایران کے خلاف ہماری پالیسی میں تبدیلی ممکن نہیں: اسرائیل

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کے باوجود ایران کے خلاف حکمت عملی میں تبدیلی کے تاثر کو رد کردیا ہے

1112428
ایران کے خلاف ہماری پالیسی میں تبدیلی ممکن نہیں: اسرائیل

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کے باوجود ایران کے خلاف حکمت عملی میں تبدیلی کے تاثر کو رد کردیا۔

واضح رہے کہ امریکی کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے شام سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے شام سے فوجیوں کے انخلا پر مقامی سیاستدانوں سے ملاقات میں ان کے تحفظات سنے۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ  نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد اجلاس سے متعلق کوئی خبر نہیں دی۔

خیال رہے کہ  نیتن یاہو یکم جنوری کو برازیل میں منقعد صدارتی تقریب میں امریکی  وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیل کے نزدیک شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی ایران اور روس کے خلاف ایک حفاظتی دیوار کی مانند تھی۔



متعللقہ خبریں