اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے 29 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف  علاقوں  میں  کل رات کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران دہشت گردی کے الزام میں 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا

1109867
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے 29 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 29 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

 اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف  علاقوں  میں  کل رات کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران دہشت گردی کے الزام میں 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

 اعلامیہ کے مطابق حراست میں لئے جانے والے نے فلسطینیوں کو پوچھ گچھ کی غرض  سے علاقے کے حراستی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

   دریں اثنا ء فلسطینی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مشرقی القدس  کے اسویہ  علاقے میں  15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا  ہے۔

مقبوضہ عرب علاقوں میں سے دریائے اردن کے مغربی کنارے  اور مشرقی القدس میں اکثر و بیشتر  اسرائیلی فوجی راتوں کو چھاپا مارتے ہوئے فلسطینیوں کو مختلف الزامات  میں حراست میں لے لیتے ہیں۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں تقریبا ً 6 ہزار فلسطینی باشندے قید میں ہیں۔

 حراست میں لئے جانے والے افراد میں سے کئی  ایک کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پانچ سال کے عرصے کے لیے قید کر لیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں