امریکہ کا امن پلان ابتدا ہی میں دم توڑ چکا ہے: فلسطین
اقوام متحدہ میں متعین فلسطین کی سفیر ریاض منصور کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل- فلسطین امن پلان ابتدا میں ہی دم توڑ چکا ہے
![امریکہ کا امن پلان ابتدا ہی میں دم توڑ چکا ہے: فلسطین](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/7c71/f3a3/a8a6/5c19e507042a5.jpg?time=1718851517)
اقوام متحدہ میں متعین فلسطین کی سفیر ریاض منصور کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل- فلسطین امن پلان ابتدا میں ہی دم توڑ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد وہ فلسطین اسرائیل امن پلان کے واحد فریق بننے کا معیار کھو چکے ہیں۔
منصور کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی صدر محمود عباس ودیگر عہدیدار ایسے کسی پلان کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو ابتدا میں ہی ناکام ہوچکا ہو، باوجود اس کے ہم نے اسے قبول کیا مذکورہ پلان جلد منظر عام پر آئے گا۔
واضح رہے کہ ایک طرف امریکہ امن پلان تیار کر رہا ہے تو دوسری جانب صیہونی فوج نے فلسطین میں ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔
متعللقہ خبریں
![اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/840d/88d9/f6f3/6672cab03b70d.jpg?time=1718851518)
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ
فضائی حملے میں سُر شہر کے بہت قریب واقع فاصلے پر ایک جگہ کو نشانہ بنایا گیا
![حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/a5ff/6982/cc58/66641a274089c.jpg?time=1718851518)
حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ
گزشتہ روز لبنان کے برگالی قصبے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں یہ حملہ کیا گیا