حماس کی آسٹریلیا کے القدس سے متعلق فیصلے کی مذمت

حماس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فلسطین کے عوام،  حقوق اور تاریخ کے خلاف ایک دشمنانہ قدم ہے جو آسٹریلیا کو کسی صورت بھی زیب نہیں دیتا ہے

1109782
حماس  کی آسٹریلیا کے القدس  سے متعلق فیصلے کی مذمت

حماس نے آسٹریلیا کی جانب سے القدس کے مغربی حصے کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے  کی اپیل کی  ہے۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فلسطین کے عوام،  حقوق اور تاریخ کے خلاف ایک دشمنانہ قدم ہے جو آسٹریلیا کو کسی صورت بھی زیب نہیں دیتا ہے۔

تحریری اعلامیے میں کہا گیا کہ اس فیصلے سے آسٹریلیا کو نقصان پہنچے گا  جو دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے سے دور لے جانے کا باعث بنے گا، اس لئے حکومت ِ آسٹریلیا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

 جاری کردہ تحریری اعلامیے  میں بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کے اس فیصلے سے متعلق بیان پر بھی مذمت کی گئی ہے۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ال خلیفہ نے  عرب لیگ  کے آسٹریلیا کی جانب سے القدس کے مغربی حصے کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کو حق بجانب قرار دینےاور اس کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش دراصل آسٹریلیا کے فیصلے پر خاموشی اختیار کرنے کی مانند ہے  جسے  ہر گز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

 آسٹریلیا کے وزیراعظم  اسکاٹ  موریسن  نے  15 دسمبر کو   القدس کے مغربی حصے کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 حکومت فلسطین، تنظیم آزادی فلسطین اور عرب لیگ نے  آسٹریلیا کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی جبکہ بحرین کے  وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں آسٹریلیا کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں