شمالی عراق میں ترک فضائیہ کا آپریشن، متعدد دہشتگرد ہلاک

ترک  فضائیہ نے شمالی عراق    کے علاقوں  سنجار اور کوہ  قاراجک   میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں  پر فضائی حملہ کیا جس میں پی کےکے ،کے سی کے اور وائی پی جی  سمیت دیگر دہشت گردوں کو  ہلاک کیا گیا

1106595
شمالی عراق میں ترک فضائیہ کا آپریشن، متعدد دہشتگرد ہلاک

 ترک  فضائیہ نے شمالی عراق    کے علاقوں  سنجار اور کوہ  قاراجک   میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں  پر فضائی حملہ کیا ۔

 وزارت دفاع کے مطابق ، اس آپریشن میں   پی کےکے ،کے سی کے اور وائی پی جی  سمیت دیگر دہشت گردوں کو  ہلاک کیا گیا   ۔

بتایا گیاہے کہ  اس کاروائی  کا مقصد شمالی عراقی  عوام  اور حفاظتی قوتوں کو  دہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ  رکھنا تھا   جس پر اقوام متحدہ کی قرارداد 51 کے تحت عمل کیا گیا ۔

 اس کاروائی میں دہشتگردوں کے اسلحے کے گوداموں اور پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا  اور  اس عزم کا اظہار کیا گیا  کہ  ملکی دفاع  اور عوام کی سلامتی  کےلیے   ترک  فوج  اپنا فرض نبھاتی رہے گی ۔

 



متعللقہ خبریں