جنوبی ایران میں بم دھماکہ،3 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

ایران کی جنوبی بندرگاہ چا بہار  کے شہری علاقے میں بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

1101525
جنوبی ایران میں بم دھماکہ،3 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

ایران کی جنوبی بندرگاہ چا بہار  کے شہری علاقے میں بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر  کے مطابق ،چا بہار شہر میں  ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

 سرکاری خبرایجنسی ایرنا نے اس  واقعے کو خود کش حملہ قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایران کے غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گورنر محمد ہادی مراشی  کا کہنا ہے کہ  بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس مرکز پر حملہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں