قطرکواوپیک سے علیحدگی کے فیصلے  کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے: ایرانی وزیر پٹرولیم بیجن  نامدار زنگنہ

انہوں نے کہا کہ قطر کو اس وقت پٹرول   پیدا کرنے والے متعدد اہم ممالک کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے قطر کی انتظامیہ نے ااوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے

1100774
قطرکواوپیک سے علیحدگی کے فیصلے  کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے: ایرانی وزیر پٹرولیم بیجن  نامدار زنگنہ

ایران کے وزیر پٹرولیم بیجن  نامدار زنگنہ نے کہا ہے کہ A کے مطابق زنگنہ نے ان خیالات کا اظہار آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہونے والےاوپیک کی سربراہی اجلاس سے قبل کیا۔

انہوں نے کہا کہ قطر کو اس وقت پٹرول   پیدا کرنے والے متعدد اہم ممالک کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے قطر کی انتظامیہ نے ااوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس لئے قطر کے اوپیک سے علیحدگی کے فیصلے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

ایران کے  اوپیک کے نمائندے حسین   کاظم   پور  نے کل ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب اور روس کی قیادت میں اوپیک کے  مشترکہ وزراء کے اجلاس میں پٹرول کی پیداوار کے بارے میں یکطرفہ طور پر جو فیصلہ کیا گیا تھا اس کی وجہ سے قطر  اوپیک  سے علیحدگی پر مجبور ہوا ہے۔

 ویانا میں کل ہونے والے اوپیک کے سربراہی اجلاس میں پٹرول کی پیداوار میں کمی کرنے کے فیصلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 قطر کے وزیر توانائی سعد  شیردہ  الکعبی نے سوموار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوپر سے علیحدگی کا فیصلہ سنایا تھا۔

قطر سن  1961 سے اب تک اوپیک  کارکن چلا آ رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں