اسرائیلی فوج نے امریکہ سے مزید 2 عدد ایف۔35 جنگی طیارے خرید لئے

نئے ایف ۔ 35 طیارے اسرائیلی فضائیہ  کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کریں گے: اسرائیلی فضائیہ

1094783
اسرائیلی فوج نے امریکہ سے مزید 2 عدد ایف۔35 جنگی طیارے خرید لئے

اسرائیلی فوج نے امریکہ سے مزید 2 عدد ایف۔35 جنگی طیارے خریدے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 عدد امریکی ساختہ  ایف۔35 جنگی طیارے ملک کے جنوب میں صحرائے نجف میں واقع نیواتیم ائیر بیس پر اترے اور گولڈن ایگل فلیٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نئے طیارے اسرائیلی فضائیہ  کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے بعد  اسرائیل  دوسرا ملک ہے جس کے پاس ایف۔35 طیارے موجود ہیں۔

اسرائیل نے ان طیاروں کو  دسمبر 2016 میں اپنی فضائیہ میں شامل کرنے کا آغاز کیا اور اس وقت تک  کم از کم 11 ایف۔35 طیارے خرید چکا ہے۔



متعللقہ خبریں