شام: ترک مسلح افواج کے تعاون سے آزاد شامی فوج نے آپریشن کا آغاز کر دیا

عفرین میں عوام کو جرائم پیشہ جتھوں کے ظلم و ستم سے بچانے کے لئے ترک مسلح افواج کے تعاون سے آزاد شامی فوج  کی طرف سے آپریشن کا آغاز کروا دیا گیا

1090376
شام: ترک مسلح افواج کے تعاون سے آزاد شامی فوج نے آپریشن کا آغاز کر دیا

شام کے علاقے عفرین میں عوام کو جرائم پیشہ جتھوں کے ظلم و ستم سے بچانے کے لئے ترک مسلح افواج کے تعاون سے آزاد شامی فوج  کی طرف سے آپریشن کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

عفرین کے سکیورٹی ذرائع سے موصول  معلومات کے مطابق ترک مسلح افواج کے تعاون سے  مقامی آزاد شامی فورسز نے،  عوام پر قتل و غارت،  لوٹ کھسوٹ اور چوری  جیسے مظالم ڈھانے والے تقریباً 300 افراد پر مشتمل جرائم پیشہ جتھے ابو خولہ کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جتھے کا نام شہداء الشرقیہ ہے جو گروپ  لیڈر عبدالرحمٰن  الحسین  کے لقب  یعنی ابو خولہ  کے نام سے پہچانا جاتا ہے ۔

جتھے کو، ترکی کی طرف سے علاقے میں قائم کئے گئے استحکام کو خراب کرنے کے خواہش مند ،بعض علاقائی ممالک کا تعاون حاصل ہے۔

جتھہ علاقے کے عوام کو زندہ ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے آزاد شامی فوج کی پیش رفت سست ہے۔



متعللقہ خبریں