اسد قوتوں اور اس کے حمایتیوں کی سوچی پیکٹ کی خلاف ورزی

اسد اور ایرانی تعاون کے حامل  دہشت گرد گروہ"ادلیب  کے غیر فوجی علاقے" کی سرحدوں کے اندر واقع  شہری  بستیوں  پر بھاری اسلحہ سے حملوں کا مرتکب ہو رہے ہیں

1086105
اسد قوتوں اور اس کے حمایتیوں کی سوچی پیکٹ کی خلاف ورزی

شام  کی اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتی دہشت گرد گروہ  سوچی مطابقت کے باوجود ادلیب کے جنوبی  رہائشی علاقوں پر حملوں  کو بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسد اور ایرانی تعاون کے حامل  دہشت گرد گروہ"ادلیب  کے غیر فوجی علاقے" کی سرحدوں کے اندر واقع  شہری  بستیوں  پر بھاری اسلحہ سے حملوں کا مرتکب ہو رہے ہیں۔

کل رات ہونے والے حملوں کے  بارے میں ہلاکتوں  یا پھر زخمیوں  کے بارے میں  فی الحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ ترکی اور روس کے درمیان 17 ستمبر کو  طے پانے والے سوچی  پیکٹ  کے بعد سے ابتک اسد قوتوں کے حملوں میں 25 شہری ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو ئے ہیں۔

 


 



متعللقہ خبریں