اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ایک اور 44 سالہ فلسطینی شہید

ناکہ بندی توڑنے والے افراد پر فائرنگ سے 10 زخمی، کریک ڈائون میں 19 پکڑے گئے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون لانے پر غور شروع کر دیا

1084113
اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ایک اور 44 سالہ فلسطینی شہید

اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ایک اور 44 سالہ فلسطینی عالم ابراہیم ہسپتال میں چل بسا۔مارچ سے لیکر شہدا کی تعداد 230 ہو گئی۔

ناکہ بندی توڑنے والے افراد پر فائرنگ سے 10 زخمی، کریک ڈائون میں 19 پکڑے گئے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون لانے پر غور شروع کر دیا۔

فلسطینیوں نے شدید ردعمل دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں نئی یہودی بستی کی منظوری دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق 640 رہائشی یونٹس پر مشتمل نئی بستی شعغاط ٹائون میں تعمیر ہو گی۔ نئی بستی کو فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے گرد بنایا جائے گا۔

اسرائیلی حکام نے بھاری مشینری پہنچا کر فلسطینی بستی گرانا شروع کر دی۔ مقبوضہ بیت المقدس میں 18 یہودی بستیوں میں 2 لاکھ 20 ہزار یہودی آباد ہیں۔ مزید کو لایا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں