مائیک پومپیو کے ایران سے متعلق  بیانات "عوامی،  گمراہ کن اور بھدے" ہیں: بہرام قاسمی

پومپیو نے ایران کی اقتصادیات کے لئے جو الفاط استعمال کئے ہیں وہ عوامی، گمراہ کن اور بھدے ہیں، علاقے میں  ایران کے خلاف امریکہ کے منصوبے کوئی نئے نہیں ہیں: بہرام قاسمی

1078608
مائیک پومپیو کے ایران سے متعلق  بیانات "عوامی،  گمراہ کن اور بھدے" ہیں: بہرام قاسمی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایران سے متعلق  بیانات "عوامی،  گمراہ کن اور بھدے" ہیں۔

بہرام قاسمی نے وزارت خارجہ کی سرکاری انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ  شروع کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پومپیو نے ایران کی اقتصادیات کے لئے جو الفاط استعمال کئے ہیں وہ عوامی، گمراہ کن اور بھدے ہیں اور علاقے میں  ایران کے خلاف امریکہ کے منصوبے کوئی نئے نہیں ہیں۔

قاسمی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور دیگر حالات کے باوجود ایرانی اقتصادیات میں 8 فیصد بڑھوتی ریکارڈ کی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ایران کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر سے پیش کئے گئے ردعمل  کو ڈھانپنے کے لئے نفسیاتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکہ یہ اسٹریٹجک غلطیاں گذشتہ 40 سال سے کر رہا ہے اور ہمیشہ ناکام رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ہم نے پابندیوں کے ساتھ ایران کی   اقتصادیات کو کمزور کر دیا ہے اور تہران انتظامیہ اب علاقے میں  پہلے کی طرح  فعال نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں