پاک ۔ایران سرحد پر جھڑپ،مسلح افراد 14 ایرانی محافظوں کو اغوا کر گئے

مسلح افراد نے آج  صبح سویرے سرحدی علاقے میرجاوہ کے گاؤں لولکدان میں ایرانی فوج  کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور ان میں  سے  14 کو اغوا کر لیا

1069574
پاک ۔ایران سرحد پر جھڑپ،مسلح افراد 14 ایرانی محافظوں کو اغوا کر گئے

ایرانی میڈیا کے مطابق،  پاک۔ ایران سرحد کے نزدیک مسلح افراد نے 14 عسکری اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے مذکورہ مسلح افراد کو "دہشت گرد" قرار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، مسلح افراد نے آج  صبح سویرے سرحدی علاقے میرجاوہ کے گاؤں لولکدان میں ایرانی فوج  کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور ان میں  سے  14 کو اغوا کر لیا۔

مغویوں  میں 7 کا تعلق باسیج فورس سے، 5 کا سرحدی محافظین کی فورس سے اور 2 کا پاسداران انقلاب کی  خفیہ ایجنسی   سے ہے۔

ابھی تک کسی فریق نے کارروائی کی ذمّے داری قبول نہیں کی ہے۔

 واضح رہے کہ ماضی میں پاکستان کے ساتھ سرحد پر واقع اس علاقے میں ایرانی فوج  اور مسلح بلوچ گروپوں کے درمیان معرکہ آرائی دیکھی جاتی رہی ہے۔

 ان گروپوں میں "جیش العدل" نامی تنظیم بھی شامل ہے۔

مذکورہ  جھڑپوں  میں فریقین کے درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 



متعللقہ خبریں