روحانی کی تھریسا مے اور ایمانوئیل ماکرون کے ساتھ ملاقات

جوہری سمجھوتے کے خاص طور پر اقتصادی  شعبے میں جاری رہنے  کے لئے باہمی تعاون اور مشاورت کا فعال شکل میں کام کرنا ضروری ہے: صدر حسن روحانی

1057021
روحانی کی تھریسا مے اور ایمانوئیل ماکرون کے ساتھ ملاقات
ruhani-macron.jpg

ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر ایمانوئیل ماکرون اور برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ ملاقات کی۔

روحانی اقوام متحدہ  کے 73 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ کے شہر نیویارک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلے میں سب سے پہلے برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ ملاقات کی ۔

ایران کے صدارتی دفتر  کی طرف سے مذاکرات کے بارے میں جاری کردہ  تحریری بیان کے مطابق روحانی نے کہا ہے کہ جوہری سمجھوتے کے خاص طور پر اقتصادی  شعبے میں جاری رہنے  کے لئے باہمی تعاون اور مشاورت کا فعال شکل میں کام کرنا ضروری ہے۔

ایران کے برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہش مند ہونے کا ذکر کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ  بینکاری کے  شعبے میں باہمی تعلقات کا فروغ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے پہلووں پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

تھریسا مے نے بھی  کہا کہ جوہری سمجھوتے کا تحفظ ضروری ہے اور ہم، ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات سمیت تمام شعبوں میں  تعاون کے فروغ کی حمایت کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق روحانی  اور فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے درمیان ملاقات میں بھی ایران اور فرانس کے درمیان تجارتی، اقتصادی، مالیاتی اور توانائی  کے شعبوں میں تعلقات و تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے راستے میں  کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

دونوں صدور نے جوہری سمجھوتے کے تحفظ پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں