ایران میں ایک دن کے سوگ کا اعلان،دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

سانحہ اہواز کے احترام میں آج ایران بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ صوبہ خوزستان کے تمام تعلیمی ادارے، عوامی دفاتر اور بینک بند رکھے جائیں گے

1055331
ایران میں ایک دن  کے سوگ کا اعلان،دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

ایران میں  وزیر خفیہ امور  کے مطابق، اہواز میں فوجی پریڈ پر حملے میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ایک بڑے مشتبہ نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ  ہفتے کے روز اس فوجی پریڈ کے دوران25 افراد مارے گئے تھے۔

حکام کا کہنا  ہے کہ اس حملے سے منسلک تمام دہشت گردوں کی شناخت کر لی جائے گی۔

 دریں اثناء آج ایران بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ صوبہ خوزستان کے تمام تعلیمی ادارے، عوامی دفاتر اور بینک بند رکھے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں