ایران میں فوجی مارچ پاسٹ کے دوران مسلح حملہ

ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں 24 افراد ہلاک اور 54 زخمی

1054506
ایران میں فوجی مارچ پاسٹ کے دوران مسلح حملہ

ایران کے جنوب مغربی شہر آحواز میں فوجی مارچ پاسٹ کے دوران مسلح حملہ کیا گیا ۔

پروٹوکول اور تماشائیوں پر فائر کھول دیا گیا۔

اطلاع کے مطابق اس حملے میں 24 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن  کی خبر کے مطابق احواز شہر  میں مقدس ہفتہ دفاع کے داءرہ کار میں منعقدہ فوجی مارچ پاسٹ کے وقت بعض افراد نے فائر کھول دیا۔

مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق فوجی یونیفارم میں ملبوس حملہ آوروں نے  سیکورٹی قوتوں  پر فائرنگ کی ، دس منٹ تک جاری رہنے والے حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 8 فوجی ہلاک ہو گئے ۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے اطلاع دی ہے کہ حملے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں   تو حملہ آوروں میں سے 3 مارے  گئے ہیں تو1 کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں