شام میں ایران کے خلاف کاروائی جاری رہے گی: اسرائیل
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام میں ایران کے خلاف کارروائی نہیں رکے گی
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام میں ایران کے خلاف کارروائی نہیں رکے گی۔
خبر کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون میں گفتگو میں نیتن یاہو نے شام میں روسی جنگی طیارے کی تباہی کا الزام شام پر عائد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ماسکو حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت شام میں ایرانی عسکری عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ روس نے شام میں روسی طیارے کی تباہی کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہ جو کہ گزشتہ پیر کی شام شامی میزائل دفاعی نظام کی زد میں آیا تھا۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ
فضائی حملے میں سُر شہر کے بہت قریب واقع فاصلے پر ایک جگہ کو نشانہ بنایا گیا
حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ
گزشتہ روز لبنان کے برگالی قصبے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں یہ حملہ کیا گیا