ایران جوہری معاہدے پر پوری طرح کار بند رہا ہے، ایٹمی ایجنسی

ایران نے بھاری پانی اور کم سطح پر افروز زدہ یورینیم  کے اسٹاکس کو متعینہ سطح تک رکھا ہے

1040736
ایران جوہری معاہدے پر پوری طرح کار بند رہا ہے، ایٹمی ایجنسی

بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی  نے اطلاع  دی ہے کہ ایران وسیع پیمانے کے مشترکہ عملی منصوبے کے طور پر  نام دیے گئے جوہری اسلحہ کے معاہدے  کی شرائط  پر  کار بند رہا ہے۔

ایجنسی کی جوہری  سرگرمیوں کے حوالے سے تیار کردہ رپورٹ  میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ایجنسی کے نگران افسران  کو جوہری معاہدے اور اضافی پروٹوکول کے دائرہ کار میں ایران میں  نگرانی  کی ضرورت ہونے والی تمام تر متعلقہ تنصیبات تک  رسائی کا موقع فراہم کیا ہے۔

نگران افسران نے   بھی تصدیق کی ہے کہ ایران نے بھاری پانی اور کم سطح پر افروز زدہ یورینیم  کے اسٹاکس کو متعینہ سطح تک رکھا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ ایران جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہو گیا تھا تو  باقی ماندہ  فریقین  نے اس پر کار بند رہنے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں