سعودی عرب اور ایران تنازعات کو بات چیت کے ذریے حل کریں:قاضی عسکر

ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ آئی   کے نمائندہ   برائے عازمین حج علی قاضی عسکر نے امید ظاہر کی ہے کہ  سعودی عرب سے تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن   ہے

1037995
سعودی عرب اور ایران تنازعات کو بات چیت کے ذریے حل کریں:قاضی عسکر

ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ آئی   کے نمائندہ   برائے عازمین حج علی قاضی عسکر نے   امید ظاہر کی ہے کہ  سعودی عرب سے تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن   ہے ۔

  قاضی عسکر نے  مکہ المکرمہ  میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ  سعودی حکام کے ساتھ   اس بارے میں ملاقات مفید رہی ہے   اور امید ہے کہ دو طرفہ سیاسی مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنی اور نفرت سے علاقائی مفادات کو نقصان پہنچے گا اور یہ ایران اور نہ ہی سعودی عرب کےلیے بہتر  ہے  لہذا ہمیں  باہمی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ  خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ  کیا جا سکے ۔

 انہوں نے  عازمین حج     کےلیے بہتر سہولتیں مہیا کرنے پر بھی سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔



متعللقہ خبریں