یمن میں قیامِ امن مذاکرات 6 سمتبر سے شروع ہو رہے ہیں

یمن کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب   علی مجاور  کا کہنا ہے کہ حکومتِ یمن ان مذاکرات میں شریک ہو گی

1032936
یمن میں قیامِ  امن مذاکرات 6 سمتبر سے شروع ہو رہے ہیں

اقوام ِ متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمن مارٹن گرفتھس  نے اطلاع دی ہے کہ یمن میں امن مذاکرات  6ستمبر  کو شروع ہو رہے ہیں، تاہم ان مذاکرات کی مدت کا فی الحال تعین نہیں ہو سکا۔

یمن کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب   علی مجاور  کا کہنا ہے کہ حکومتِ یمن ان مذاکرات میں شریک ہو گی۔

خیال رہے کہ طویل مدت سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہونےو الے یمن  میں حکومت کے خلاف سرکشی کرنے والے حوثیوں نے سن 2014 سے  دارالحکومت صناء سمیت بعض علاقوں کو اپنے زیرکنٹرول  لے رکھا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں