کولمبیا نے بھی فلسطین کو تسلیم کرلیا ہے : فلسطینی وزارت خارجہ

فلسطینی نائب وزیر خارجہ تاثیر جرادات نے کہا ہے کہ سابق صدر  ہوان مانویل  سانتوس  نے عہدے سے  سبکدوشی سے قبل  فلسطینی  وزیر خارجہ   کو ایک خط ارسال کرتےہوئے   فلسطین کی قانونی حیثیت قبول کرنے کا  اعلان کیا تھا

1028838
کولمبیا نے بھی فلسطین کو تسلیم کرلیا ہے : فلسطینی وزارت خارجہ

 فلسطینی نائب وزیر خارجہ تاثیر جرادات نے کہا ہے کہ کولمبیا   نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 جرادات  نے بتایا کہ   سابق صدر  ہوان مانویل  سانتوس  نے عہدے سے  سبکدوشی سے قبل  فلسطینی  وزیر خارجہ   کو ایک خط ارسال کرتےہوئے   فلسطین کی قانونی حیثیت قبول کرنے کا  اعلان کیا تھا ۔

 نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ   کولمبیا کا یہ فیصلہ ہماری اعلی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے  جبکہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی  پیرو گوئے بھی فلسطین کو تسلیم کر لے گا۔

 وزارت خارجہ کے مطابق اب تک  دنیا کے 139 ممالک  فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں