ایران: امریکی انتظامیہ قابل بھروسہ نہیں ہے

امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے  حاصل ہونے والے کڑوے تجربات اور امریکی سیاست دانوں کے مستقل جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو ہمارا، صدر ٹرمپ کی تجاویز کو  اہمیت نہ دینا نہایت قدرتی چیز ہے : کمال ہرازی

1023709
ایران: امریکی انتظامیہ قابل بھروسہ نہیں ہے

ایران کے وزیر داخلہ  عبدالرضا رحمانی فاضلی نے کہا ہے کہ واشنگٹن پر عدم اعتماد کا سبب امریکہ کا یک طرفہ طور پر جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہونا ہے۔

دارالحکومت تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں رحمانی فاضلی نے  صدر ٹرمپ کے غیر مشروط مذاکرات  کے بارے میں بیان پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ قابل بھروسہ نہیں ہے ، جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر نکلنے والے ملک پر آخر کیسے بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

امریکہ کی طرف سے متنازع بیانات  جاری کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے رحمانی فاضلی نے کہا کہ"امریکہ ایک طرف تو کہہ رہا ہے کہ نئی ذمہ داریوں کو قبول کرنے کے لئے ایران پر دباو ڈالا جانا چاہیے اور دوسری طرف غیر مشروط مذاکرات کی بات کر رہا ہے"۔

دوسری طرف خارجہ تعلقات کونسل  اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ کمال ہرازی نے بھی  کہا ہے کہ "تہران میں ٹرمپ کی تجویز کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی"۔

ہرازی نے کہا ہے کہ" امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے  حاصل ہونے والے کڑوے تجربات اور امریکی سیاست دانوں کے مستقل جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو ہمارا، صدر ٹرمپ کی تجاویز کو  اہمیت نہ دینا نہایت قدرتی چیز ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو سب سے پہلے یک طرفہ طور پر جوہری سمجھوتے سے دستبرداری کی تلافی کرنا چاہیے اور اس کے بعد مذاکرات کی شرائط تشکیل دینے کے لئے بین الاقوامی قوانین اور سابقہ امریکی صدور کی ذمہ داریوں سے ہم آہنگی کا  مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں