امریکہ جوہری معاہدے پر واپس آئے ہم سے مذاکرات کر لے: ایران

ر حسن روحانی  کے  مشیر خاص حامد ابو ترابی نے کہا ہے کہ  امریکہ کی جوہری معاہدے   پر واپسی  کی شرط پر ہی   اس سے مذاکرات ہو سکتے ہیں

1022713
امریکہ جوہری معاہدے پر واپس آئے ہم سے مذاکرات کر لے: ایران

ایران نے کہا ہےکہ  امریکہ کی جوہری معاہدے   پر واپسی  کی شرط پر ہی   اس سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

یہ بیان  صدر حسن روحانی  کے  مشیر خاص حامد ابو ترابی   نے  امریکی صدر ٹرمپ کی  ایران سے بلا مشروط مذاکرات  کی  پیش کش  کے بعد دیا ۔

ابو ترابی   نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  کہا کہ ایرانی   عوام    کے خلاف دشمنانہ پالیساں ترک کرنا  اور امریکی حکومت کا جوہری معاہدے کی پاسداری کرنا  مذاکرات  کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

  یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے   واشنگٹن میں    عندیہ دیا  تھا کہ  ہم ایران سے بلا مشروط  مذاکرات  کر سکتےہیں۔



متعللقہ خبریں