ماضی سے سبق لے،جدید دنیا کا خدائی دعوےدار ہوش کے ناخن لے :ایران

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی حکام کی طرف سے بار بار سنگین نتائج کی دھمکیوں کومسترد کرتے ہوئے امریکیوں کوہوش کےناخن لینے کامشورہ دیا ہے

1017955
ماضی سے سبق لے،جدید دنیا کا خدائی دعوےدار ہوش کے ناخن لے :ایران

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی حکام کی طرف سے بار بار سنگین نتائج کی دھمکیوں کومسترد کرتے ہوئے امریکیوں کوہوش کےناخن لینے کامشورہ دیا ہے۔

خبرکے مطابق، اپنے ایک  ٹویٹربیان میں محمد جواد ظریف نے لکھا کہ ایران کے لیے کوئی نئی پریشانی والی بات نہیں۔

ہم نے ہزاروں  سالوں پر محیط سلطنتیں گرتی دیکھیں ہیں  انہوں نے امریکہ کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایک شہنشاہیت ہمارے دور کی ہے جو ایک نہیں بلکہ کئی ملکوں میں پھیلی ہوئی ہے اسے بھی اپنے بدتر انجام سے محتاط رہنا چاہیے کیونکہ زمین پر خدائی کا دعویٰ کرنے والے بڑے بڑے طاقت ور بھی عبرت نام انجام سے دوچار ہوئے۔

قبل ازیں، امریکی صدر نے ٹوئٹرپر ایک بیان میں ایرانی صدر کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر ایران نے امریکہ کو دوبارہ دھمکی دی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوبھی درمیان میں کود پڑے اور کہا کہ ایران کو دھمکیوں پر ایسا عبرت ناک سبق سکھائیں گے جس کا تاریخ میں تصور نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  اس سے پیشتر  ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی  پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی شدید مذمت کی تھی۔

 اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی حکمت عملی میں ایران کو ٹکڑے کرنا اور ایرانی نظام کا سقوط شامل ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں