ایران کے دو مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مغربی علاقے کرمان شاہ سے منسلک تازہ آباد   تحصیل  میں کل دوپہر  پیش آنے والے  زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 248 تک ہو گئی

1017794
ایران کے دو مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ایران کے جنوبی و مغربی صوبوں ہرمزگان اور کرمان شاہ میں زلزلہ آیا ہے۔  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا جس سے 300 افراد زخمی ہوگئے۔

ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ مرتضی سلیمی کے مطابق یہ  زلزلہ درمیانی شدت کا تھا۔ اس وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ کچھ گھروں کی دیواریں گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق رات  ایک بج  کر 9 منٹ پر کرمان سے 60 کلو میٹر مشرق میں زیر زمین دس کلو میٹر کی گہرائی میں زلزلہ آیا ۔

دوسری  جانب  ملک کے مغربی علاقے کرمان شاہ سے منسلک تازہ آباد   تحصیل  میں کل دوپہر  پیش آنے والے  زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 248 تک ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں