یمن:حوثی باغیوں کا مارٹر گولوں سے حملہ،دو افراد ہلاک 7 زخمی

یمن میں حوثیوں  کے مارٹر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے

1017420
یمن:حوثی باغیوں کا مارٹر گولوں سے حملہ،دو افراد ہلاک 7 زخمی

یمن میں حوثیوں  کے حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

 سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ  حوثیوں نے  الحدیدہ  شہر کے مشرقی علاقوں پر  مارٹر گولوں سے حملہ کر دیا  جس میں سے ایک  پانی کے کنویں کے  پاس گرا   ۔

اس  حملے میں 7 افراد زخمی  ہوئے۔

 دریں اثنا٫حکومت نواز  امالیکہ قوت اور حوثی باغیوں کے درمیان التُحیتہ  میں جھڑپوں کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ  سرکاری فوج  نے گزشتہ مہینے  اتحادی قوتوں کی مدد سے الحدیدہ   کی بندرگاہ پر قبضے کےلیے  فوجی آپریشن  شروع کر رکھا ہے۔

 



متعللقہ خبریں